ایران نے اکشے کمار کی میم سے ٹرمپ کو ٹرول کر دیا

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فورسز نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکا کا ایک بغیر پائلٹ زیرِ آب ڈرون قبضے میں لے لیا ہے


ویب ڈیسک September 10, 2026

ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی اب سوشل میڈیا پر بھی دلچسپ رخ اختیار کر گئی، جہاں تیونس میں ایرانی سفارتخانے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹرول کرنے کیلئے بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کی مشہور میم کا سہارا لے لیا۔

ایرانی سفارتخانے نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر اکشے کمار کے مختلف شرارتی اور طنزیہ تاثرات پر مبنی میم شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’پانی کے اندر چلنے والا ڈرون کھو دیا، تیل 100 ڈالر کے قریب ہے، انتخابات آرہے ہیں، کیسا چل رہا ہے ٹرمپ؟‘

یہ پوسٹ ایسے وقت سامنے آئی جب ایران نے دعویٰ کیا کہ اس کی فورسز نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکا کا ایک بغیر پائلٹ زیرِ آب ڈرون قبضے میں لے لیا ہے۔

دوسری جانب امریکا نے واقعے کی مختلف وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک پرانا ماڈل تھا جو آپریشن کے دوران خراب ہو گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ ڈرون کی مالیت تقریباً 25 لاکھ ڈالر بتائی گئی ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی ایرانی سفارتی مشن نے امریکا پر طنز کیلئے بالی ووڈ میم استعمال کی ہو۔