کلر کہار؛ ٹرک اور کار میں خوفناک تصاد، دو مسافر جاں بحق

حادثہ کار ڈرائیور کی سڑک سے توجہ ہٹنے کے باعث پیش آیا، ترجمان موٹروے


ویب ڈیسک September 10, 2026

راولپنڈی:

کلر کہار کے قریب ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو مسافر جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں کار سوار دو افراد شدید زخمی ہوئے تھے جنہیں فوری طور پر ٹراما سینٹر کلر کہار منتقل کیا گیا، تاہم دورانِ علاج دونوں زخمی جان کی بازی ہار گئے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ کار ڈرائیور کی سڑک سے توجہ ہٹنے کے باعث پیش آیا۔