کراچی پولیس کا اییس ایچ او مشکوک گاڑی سمیت زیر حراست، معطل کردیا گیا

مشکوک گاڑی کا الرٹ موصول ہوا جس پر عملے نے گاڑی کو روکا اور کار سوار کو تھانے منتقل کیا تو وہ ایس ایچ او یوسف پلازہ تھے


منور خان September 11, 2026
فوٹو- فائل

کراچی پولیس کے ایس ایچ او کو مبینہ طور پر مشکوک کار استعمال کرنے کے الزام میں گاڑی سمیت حراست میں لے کر معطل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر قائد کے علاقے آرٹلری میدان وائی ایم سی گراؤنڈ کے قریب سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ایس ایچ او یوسف پلازہ کو مبینہ طور پر مشکوک کار استعمال کرنے کے الزام میں کار سمیت حراست میں لے لیا۔

 اعلیٰ افسران کے حکم پر ایس ایچ او یوسف پلازہ انسپکٹر وقار اعوان کو معطل کر کے محکمہ جاتی کارروائی کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایس ایچ آرٹلری میدان کامران اشعر نے بتایا کہ وائی ایم سی گراؤنڈ کے قریب ایک مشکوک کار سے متعلق سیف سٹی کے عملے کو الرٹ موصول ہوا جس پر مذکور کار سوار کو حراست میں لیکر آرٹلری میدان تھانے لایا گیا۔

انہوں نے بتایاکہ کار سوار ایس ایچ او یوسف پلازہ انسپکٹر وقار اعوان تھے اور گاڑی ان کے زیر استعمال دی جبکہ کی اطلاع ملنے پر شارع فیصل اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کا عملہ بھی آرٹلری میدان تھانے پہنچ گیا اور پولیس افسر کو میرا کار سمیت مزید تفتیش کے لیے اپنے ہمراہ لے گیا۔

اے وی ایل سی حکام کا کہنا ہے کہ معاملہ مشکوک ہے اور اس کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے جبکہ فوری طور پر اس حوالے سے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

دوسری جانب واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر عمران خان نے فوری طور پر انسپکٹر وقار اعوان  کو ایس ایچ او یوسف پلازہ کے عہدے سے معطل کر کے محکمہ جاتی کارروائی کا حکم جاری کر دیا۔