پرائیویٹ عازمین حج کی رجسٹریشن اور بکنگ کا عمل 20 نومبر تک جاری رہے گا

عازمین حج کی آسانی کیلئے تین اقساط میں ادائیگی کی سہولت فراہم کی گئی ہے، وزارت مذہبی امور


ویب ڈیسک September 11, 2026

پرائیویٹ عازمین حج کی رجسٹریشن اور بکنگ کا عمل پاک حج ایپ اور حج پورٹل کے ذریعے 20 نومبر تک جاری رہے گا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج کی آسانی کے لیے تین اقساط میں ادائیگی کی سہولت فراہم کی گئی ہے، ادائیگی صرف پاک حج ایپ اور حج پورٹل کے ذریعے ممکن ہوگی۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ کسی شخص یا کمپنی کو براہ راست ادائیگی کی ممانعت ہے ورنہ نقصان کی ذمہ دار وزارت نہیں ہو گی۔