خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں کورم کی نشاندہی کے باجود صوبائی اسمبلی کا اجلاس جاری رہا اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کرلی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر بابر سواتی کی زیر صدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ن کی خاتون رکن ثوبیہ شاہد نے کورم کی نشاندہی کی۔
نشاندہی کے باوجود سپیکر کی جانب سے کوئی توجہ نہ دی گئی تاہم خاتون رکن بار بار کورم کی نشاندہی کرتی رہیں،
اس دوران وزیر قانون آفتاب عالم نے قرارداد پیش کرنے کی اجازت مانگی اور قرارداد پیش کرنے لگے جس پر دیگر اپوزیشن ارکان نے بھی کورم کی نشاندہی کی لیکن کورم کی نشاندہی کے باوجود ایوان کی کاروائی جارہی اور قرارداد بھی منطور کرلی گئی۔