کے پی اسمبلی میں کورم پورا نہ ہونے کے باوجود مریم نواز کے خلاف قرارداد منظور ہونے کا انکشاف

ن لیگ کی رکن اور اپوزیشن اراکین نے کورم کی نشاندہی کی تاہم اسپیکر نے نظر انداز کیا اور وزیرقانون نے قرارداد پیش کی


ویب ڈیسک September 11, 2026
فوٹو فائل

خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں کورم کی نشاندہی کے باجود صوبائی اسمبلی کا اجلاس جاری رہا اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کرلی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر بابر سواتی کی زیر صدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ن کی خاتون رکن ثوبیہ شاہد نے کورم کی نشاندہی کی۔

نشاندہی کے باوجود سپیکر کی جانب سے کوئی توجہ نہ دی گئی تاہم خاتون رکن بار بار کورم کی نشاندہی کرتی رہیں،

اس دوران وزیر قانون آفتاب عالم نے قرارداد پیش کرنے کی اجازت مانگی اور قرارداد پیش کرنے لگے جس پر دیگر اپوزیشن ارکان نے بھی کورم کی نشاندہی کی لیکن کورم کی نشاندہی کے باوجود ایوان کی کاروائی جارہی اور قرارداد بھی منطور کرلی گئی۔