لاہور میں جائیداد کے تنازع پر بدبخت بیٹے نے فائرنگ کرکے والد کو قتل کر دیا

ملزم اسماعیل خان نے جائیداد سے عاق کیے جانے پر غصے میں آکر اپنے والد یوسف خان پر پستول سے فائرنگ کر دی


ویب ڈیسک September 12, 2026
فوٹو: فائل

لاہور:

شالیمار کے علاقے میں بدبکت بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر باپ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

 ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فرار ہونیوالے ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے جس پر ایس ایچ او شالیمار علی حسن اور ڈولفن ٹیم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

 ایس ایچ او شالیمار علی حسن کے مطابق ملزم اسماعیل خان نے جائیداد سے عاق کیے جانے پر غصے میں آکر اپنے والد یوسف خان پر پستول سے فائرنگ کر دی جس سے یوسف خان موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

ایس ایچ او کے مطابق ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا جسے بعد ازاں پولیس نے گرفتار کر لیا،شالیمار پولیس نے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کر دی۔