لاہور: گھریلو جھگڑے کے بعد مریدکے سے لاہور آنے والی خاتون گینگ ریپ کا نشانہ بن گئی

ملزم حنیف نے اپنے دوست کریم کو بلا لیا، دونوں ملزمان نے خاتون سے اجتماعی زیادتی کی


ویب ڈیسک September 13, 2026

لاہور میں گھریلو جھگڑے پر مریدکے سے لاہور آنے والی خاتون مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی، شالیمار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور خاتون کو پناہ دلانے کے بہانے اپنے دوست حنیف کے گھر چھوڑ گیا۔ رکشہ ڈرائیور کے جاتے ہی ملزم حنیف نے خاتون کو زنجیروں سے باندھ کر یرغمال بنا لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم حنیف نے اپنے دوست کریم کو بلا لیا، دونوں ملزمان نے خاتون سے اجتماعی زیادتی کی۔ خاتون نے موقع پا کر 15 پر کال کرکے پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے ملزم حنیف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، مزید تفتیش جاری ہے۔ فرار ملزم کریم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کا کہنا ہے کہ خواتین پر تشدد اور زیادتی میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، فرار ملزم کو جلد گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے پہنچایا جائے گا۔