گوجر خان میں 15 سالہ لڑکے سے زیادتی، دو ملزمان گرفتار

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا


ویب ڈیسک September 13, 2026

راولپنڈی میں گوجر خان پولیس نے 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسس بھی کروایا گیا ہے۔

مدعی مقدمہ نے کہا کہ ملزمان نے اس کے بیٹے سے زیادتی کی۔

ایس پی صدر انعم شیر کے مطابق زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔