کراچی:
انگلینڈ کے ہاتھوں تیسرے ٹیسٹ میں 8 وکٹوں سے شکست کے بعد پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ مزید ایک درجہ گر گئی ہے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم آخری نمبر پر موجود ہے جبکہ آسٹریلیا پہلے اور جنوبی افریقہ دوسرے نمبر پر ہے۔
ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں نیوزی لینڈ تیسرے، بھارت چوتھے اور انگلینڈ پانچویں نمبر پر ہے۔ بنگلادیش چھٹے، سری لنکا ساتویں جبکہ ویسٹ انڈیز ایک درجے ترقی کے بعد آٹھویں نمبر پر آگیا ہے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ انگلینڈ نے 130 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔