امریکا میں افغان خاتون دہشتگردی میں معاونت پر ملک بدر

47 سالہ افغان خاتون نزیرہ حاجی زادہ کو ملک بدر کردیا گیا


ویب ڈیسک September 14, 2026

افغان باشندوں کی غیر قانونی و مشتبہ سرگرمیوں سے میزبان ممالک کی سلامتی کو درپیش خطرات ایک بار پھر نمایاں ہوگئے.

امریکا میں افغان خاتون کا دہشت گردی میں معاونت کا اعتراف، افغان شہریوں سے متعلق سیکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے.

امریکی ایلین ٹیررسٹ ریموول کورٹ کے پہلے مقدمے میں 47 سالہ افغان خاتون نزیرہ حاجی زادہ کو ملک بدر کردیا گیا.

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق نزیرہ حاجی زادہ نے عدالت میں خود کو غیر ملکی دہشت گرد تسلیم کیا. افغان خاتون نے 2024 کے امریکی انتخابات کے روز داعش کی ایما پر اجتماعی فائرنگ کی سازش میں معاونت کی تھی.

نزیرہ حاجی زادہ کے بیٹے اور داماد کو اسی سازش میں پہلے گرفتار کرکے سزا سنائی جاچکی ہے، امریکی کانگریس کی قائم کردہ ایلین ٹیررسٹ ریموول کورٹ کے سامنے نزیرہ حاجی زادہ کا مقدمہ تاریخ کا پہلا کیس ہے.

امریکی اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانچ نے مقدمے کو قومی سلامتی اور قانون کی حکمرانی کیلئے اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ؛
دہشتگردی کی حمایت کرنے والوں کو امریکا میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی