لاہور:
اوورسیز پاکستانی کے ساتھ 34 لاکھ روپے کا فراڈ کرنے والے ملزم کو دو سال قید کی سزا سنادی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے اوورسیز پاکستانی سے 34 لاکھ روپے کے فراڈ کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ملزم منتظر مہدی کو 2 سال قید کی سزا سنادی۔
سول جج زنیرہ ظفر نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی۔
وکیل ابرار چیمہ کے مطابق ملزم نے برطانیہ میں مقیم شہری شفیق مصطفیٰ سے رقم لی۔ ملزم گھر کی دیکھ بھال اور قانونی معاملات کی مد میں بھی رقم لیتا رہا۔
واضح رہے کہ پولیس ملازم منتظر مہدی کے خلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔