’تم ہی میری پوری دنیا ہو‘، ماہرہ خان کا اپنے بیٹے اذلان کیلئے محبت بھرا پیغام

ماہرہ خان پہلی مرتبہ 24 سال کی عمر میں ماں بنی تھیں


ویب ڈیسک September 16, 2026

پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے دوسری بار ماں بننے کی تیاریوں کے دوران اپنے بیٹے اذلان عسکری کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر کے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔

41 سالہ اداکارہ نے حال ہی میں اپنی دوسری پرگننسی کا اعلان کیا، جس کے بعد انہیں شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات موصول ہو رہی ہیں۔

اس خوشی کے موقع پر ماہرہ خان نے اپنے بیٹے اذلان کے ساتھ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنا ’ون اینڈ اونلی‘ قرار دیا، جس سے ماں بیٹے کے درمیان گہرے تعلق کی ایک بار پھر خوبصورت جھلک دیکھنے کو ملی۔

Auto Draft

اذلان ماہرہ خان کی زندگی کے اہم مراحل میں ان کے ساتھ رہے ہیں۔ اداکارہ کی دوسری شادی کے موقع پر بھی بیٹے نے اپنی والدہ کا بھرپور ساتھ دیا اور انہیں شادی کی تقریب میں ساتھ لے کر چلتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جس کی تصاویر نے مداحوں کے دل جیت لیے تھے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان پہلی مرتبہ 24 سال کی عمر میں ماں بنی تھیں اور اب 41 سال کی عمر میں اپنے دوسرے بچے کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیار ہیں۔