جڑانوالہ میں دلخراش واقعہ: سفاک بیوی نے خاوند کو قتل کرکے 3 بیٹیوں کے گلے پر چھری پھیر دی

پولیس کے مطابق ایس ایچ او سٹی مظفر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ گلشن کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔


ویب ڈیسک September 16, 2026

پنجاب کے ضلع جڑانوالہ میں تھانہ سٹی کی حدود میں گھریلو جھگڑے پر بیوی نے خاوند کو قتل جبکہ تین بچیوں کو شدید زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ گلشن نے اپنے خاوند خالد کو سوتے میں چھری کے وار سے شدید زخمی کیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے بعد ازاں اپنی 11 سالہ بیٹی عنیقہ، 8 سالہ عنایہ اور 4 سالہ عائزہ کے گلے پر بھی چھری پھیر دی۔ ریسکیو نے تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، تاہم خالد جانبر نہ ہوسکا۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او سٹی مظفر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ گلشن کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔