خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس ایکٹ میں تبدیلی سے متعلق ابتدائی مسودہ تیار کرلیا، جس میں آئی جی پولیس کے بعض اختیارات میں تبدیلی کی تجاویز شامل ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ایکٹ میں تبدیلی سے متعلق پولیس حکام نے تحفظات کا اظہار کیا ہے، جس سے وزیراعلیٰ اور دیگر متعلقہ حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق محکمہ قانون کی جانب سے تیار کیے گئے ابتدائی مسودے کی مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ مسودے میں ڈی آر سیز کو مکمل ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ پولیس پالیسی بورڈ کا اجلاس بھی محکمہ داخلہ کے زیر اہتمام منعقد ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ڈی ایس پیز کے تقرری و تبادلے سیکریٹری داخلہ یا ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کریں گے، جبکہ پولیس کے تمام مالی معاملات بھی پولیس سے لینے کی تجویز زیر غور ہے۔