ایشین گیمز: میڈل جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون ایتھلیٹ رواں ایڈیشن میں شرکت سے محروم

ایشین گیمز کے لیے پاکستانی شوٹنگ ٹیم کے لیے 9 شوٹرز کا انتخاب کیا گیا تھا


محمد یوسف انجم September 17, 2026

ایشین گیمز میں کشمالہ طلعت سمیت چھ قومی شوٹرز حصہ نہیں لے سکیں گے۔

پاکستان شوٹنگ فیڈریشن حکام نے تصدیق کی ہے کہ ان کو ادارے کی طرف سے این اوسی جاری نہیں کیا گیا۔

کشمالہ طلعت نے گزشتہ ایشین گیمز میں برانز میڈل جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

ان کے ساتھ ایشین گولڈ میڈلسٹ فرخ ندیم اور بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی دکھانے والے امام ہارون، محمد شبیر، عمر فاروق، محمد عثمان شامل ہیں۔

ایشین گیمز کے لیے پاکستانی شوٹنگ ٹیم کے لیے 9 شوٹرز کا انتخاب کیا گیا تھا۔

این او سی ملنے کے بعد جاپان پہنچنے والے عثمان چاند، غلام مصطفیٰ بشیر اور رابعہ کبیر ایونٹ میں حصہ لیں گے۔

ایشین گیمز میں شوٹنگ کے مقابلے 20 ستمبر سے شروع ہوں گے۔