اقوام متحدہ نے افغان سرزمین میں حکمرانی کے فقدان اورمسلسل دہشتگردی کے خطرات پر اظہارتشویش کیا ہے.
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی بدترین مجموعی صورتحال آشکار کردی. رپورٹ میں خواتین اورلڑکیوں پرعائد بڑھتی ہوئی پابندیوں کوافغانستان کودرپیش سنگین ترین چیلنجز میں شامل کیاگیا.
تعلیم،روزگار اورعوامی زندگی میں خواتین کی شرکت پر منظم پابندیاں بنیادی حقوق کومتاثرکررہی ہیں. دہشتگرد گروہ افغانستان میں بدستور سرگرم اور علاقائی وعالمی سلامتی کے لیے خطرات کا باعث بن رہے ہیں، دہشتگردی کونسل کی رپورٹ میں افغانستان کے موجودہ نظام کی مرکزیت اور محدود شمولیت پر تشویش ظاہر کی گئی.
اقوام متحدہ نے افغان طالبان رجیم پردہشتگردی اورپرتشدد انتہا پسندی کیخلاف مسلسل اقدامات کی ضرورت پرزور دیا.