بیٹے سے ملنے کیلئے آسٹریلیا آنے والی خاتون کار حادثے میں بہو سمیت ہلاک

ہلاک ہونے والوں کی شناخت 67 سالہ راما دیوی اور اس کی 33 سالہ بہو نیہا بوملی کے طور پر ہوئی ہے


ویب ڈیسک September 18, 2026

آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں بیٹے سے ملنے کیلئے آنے والی خاتون ٹریفک حادثے میں بہو سمیت ہلاک ہوگئیں.

آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم کی دو خواتین ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہو گئیں جب ان کی گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکڑا گئی.

ہلاک ہونے والوں کی شناخت 67 سالہ راما دیوی اور اس کی 33 سالہ بہو نیہا بوملی کے طور پر ہوئی ہے۔

راما دیوی اپنے شوہر جی ٹی پرساد کے ساتھ آسٹریلیا گئی تھیں، جو وشاکھاپٹنم ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق جوائنٹ سکریٹری ہیں، اپنے خاندان سے ملنے اور اپنے پوتے پوتیوں کے ساتھ وقت گزارنے اور خاندانی تقریب میں شرکت کے لیے۔