بصارت سے محروم 15 سالہ فواد عالم پاکستان گاٹ ٹیلنٹ کے پہلے تاریخی ونر بن گئے

بصارت سے محرومی ان کے شوق کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکی


ویب ڈیسک September 18, 2026

بصارت سے محروم ننھے فنکار فواد عالم نے اپنی آواز اور موسیقی کے ہنر سے ناظرین کے دل جیت کر ’پاکستانز گاٹ ٹیلنٹ‘ کے پہلے سیزن کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔

17 اقساط پر مشتمل شو کے فائنل میں فواد عالم کو عوام کی جانب سے سب سے زیادہ ووٹ ملے، جس کے بعد انہیں پاکستانز گاٹ ٹیلنٹ کے پہلے فاتح کا اعزاز حاصل ہو گیا۔

انہیں کامیابی پر ٹرافی کے ساتھ ایک نئی گاڑی بھی بطور انعام دی گئی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

چھٹی جماعت کے طالب علم فواد نے شو کے آغاز سے ہی موسیقی سے اپنی محبت اور پُراعتماد پرفارمنس کے ذریعے ناظرین کو متاثر کیا۔ بصارت سے محرومی ان کے شوق کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکی اور وہ مقابلے کے مختلف مراحل عبور کرتے ہوئے فائنل تک پہنچے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

فواد نے درجنوں امیدواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نہ صرف ٹائٹل اپنے نام کیا بلکہ اپنی صلاحیت اور اعتماد سے خصوصی صلاحیتوں کے حامل بچوں کیلئے بھی ایک حوصلہ افزا مثال قائم کر دی۔