دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے زمبابوے کو شکست دے کر سیریز جیت لی

356 رنز کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 48.3 اوورز میں 272 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی


ویب ڈیسک September 18, 2026
(تصویر: اے ایف پی)

ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے زمبابوے کو 84 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔

ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے زمبابوے کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز اسکور کیے۔

کینگروز کی جانب سے ٹریوز ہیڈ 112 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کُوپر کونولی 78، کپتان مچل مارش 53، جوش انگلس 21، ایلکس کیرے 20 اور میٹ رینشا 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اولیور پِیکے دھواندار 41 اور نیتھن ایلِس 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایونز 3 اور ویلنگٹن ماساکاڈزا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ویزلے مادھیویر نے 1 وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم 48.3 اوورز میں 272 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

زمبابوے کی جانب سے کپتان سکندر رضا 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ برینڈن ٹیلر 39، کریگ اروائن 38، انوسینٹ کایا 34، بین کرن 30، ویزلے مادھیویر 26، برائن بینیٹ 23، بریڈ ایونز 12، نیومن نیامہوری 2 اور بلیسنگ مزرابانی 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

ویلنگٹن ماساکاڈزا 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے کُوپر کونولی، جوش ہیزل ووڈ، میٹ رینشا اور ایڈم زمپا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ نیتھن ایلِس اور اولیور پِیکے نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔