ایران امریکا جنگ میں کم از کم 22 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں؛ امریکی اخبار کا دعویٰ

امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد پینٹاگون کے عوامی طور پر جاری کردہ اعدادوشمار سے  کہیں زیادہ ہے، واشنگٹن پوسٹ


ویب ڈیسک September 18, 2026

ایران امریکا جنگ کے دوران امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد پینٹاگون کے عوامی طور پر جاری کردہ اعدادوشمار سے  کہیں زیادہ ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع کے اندرونی جانی نقصان کے اعدادوشمار سے واقف 6 امریکی حکام نے بتایا کہ اس جنگ میں اب تک کم سے کم 22 امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جو پینٹاگون کے عوامی ڈیٹا بیس میں درج تعداد سے 4 زیادہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 6 میں سے 5 حکام نے ان اعدادوشمار کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی اصل تعداد کم از کم 22 ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک عہدےدار نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ 28 فروری سے اب تک 23 فوجی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔