سی این این سمیت 3 میڈیا اداروں کے نمائندوں پر وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی

انہوں نے مزید میڈیا اداروں کے خلاف بھی ایسی کارروائی کا عندیہ دیا


ویب ڈیسک September 19, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این سمیت 3 میڈیا ادروں کے  نمائندوں پر وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی کا اعلان کردیا۔

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان میں ان اداروں پر اپنی انتظامیہ کے بارے میں غلظ خبریں نشر کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ پابندی فوری طور پر نافذ ہوگی۔ انہوں نے مزید میڈیا اداروں کے خلاف بھی ایسی کارروائی کا عندیہ دیا۔

ٹرمپ نے  کہا کہ یہ فیصلہ کسی ایک خبر کے بجائے مسلسل شائع ہونے والی  غلط خبروں کی بنیا دپر کیا گیا۔

جن میڈیا اداروں کے نمائندوں پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں سی این این ایم ایس ناؤ اور پولیٹیکو شامل ہیں  جبکہ ٹرمپ نے ایران جنگ کے حوالے سے بھی کہا کہ جنگ جلد ختم ہوجائے گی۔