رجب بٹ کی بیٹے کی پہلی سالگرہ میں شرکت: سونے سے لے کر گاڑی تک، کیا کچھ دے ڈالا؟

تقریب کے دوران وہ کافی دیر تک بیٹے کو گود میں لیے نظر آئے


ویب ڈیسک September 19, 2026

پاکستانی معروف یوٹیوبر رجب بٹ اپنے بیٹے کیوان سلطان کی پہلی سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے بیٹے کو سونے کے زیورات اور دیگر قیمتی تحائف دیے۔

کیوان سلطان کی پہلی سالگرہ لاہور میں منائی گئی جس میں رجب بٹ کی والدہ اور ان کے دوست حیدر سمیت دیگر اہلِ خانہ نے بھی شرکت کی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

سالگرہ کی تقریب کا تھیم نیلا رکھا گیا تھا جس کے مطابق رجب، کیوان اور ایمان نے بھی نیلے رنگ کے ملبوسات زیب تن کیے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

تقریب کے دوران وہ کافی دیر تک بیٹے کو گود میں لیے نظر آئے اور تقریب کے دوران خوش دکھائی دیے۔ انہوں نے اپنے بیٹے کو کئی قیمتی تحائف دیے جن میں سونے کے زیورات اور ایک خوبصورت گاڑی شامل ہے۔