ایران: سوئیڈن کے سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم

یہ اقدام سویڈن کی جانب سے ایک ایرانی سفارتخانے کے اہلکار کو ملک سے نکالنے کے جواب میں کیا گیا


ویب ڈیسک September 19, 2026

ایران نے سویڈن کے ایک سفارتکار کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

یہ اقدام سویڈن کی جانب سے ایک ایرانی سفارتخانے کے اہلکار کو ملک سے نکالنے کے جواب میں کیا گیا۔

سویڈن نے 16 ستمبر کو ایرانی سفارتخانے کے ایک اہلکار کو ویانا کنونشن سے مطابقت نہ رکھنے والی سرگرمیوں کے الزام میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

ایران نے سویڈن کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کیا۔ تہران میں سویڈش سفیر کو وزارتِ خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا اور ایک سویڈش سفارتکار کو 48 گھنٹے میں ایران چھوڑنے کا حکم دیا گیا۔

سویڈش حکام کا کہنا ہے کہ ایران طویل عرصے سے سویڈن میں سکیورٹی کے لیے خطرہ بننے والی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے تاہم ایران نے ان الزامات کی تردید کی ہے.