کم محنت میں ہینڈسم اور اسٹائلش کیسے نظر آئیں؟ 'کلین بوائے ٹرینڈ' کے بارے میں جانیے

سوشل میڈیا پر ’کلین بوائے‘ لک مقبول ہو رہا ہے جسے آپ بھی آسانی سے اپنا سکتے ہیں


ویب ڈیسک September 19, 2026

سوشل میڈیا پر ’کلین گرل ایستھیٹک‘ کے بعد اب ’کلین بوائے ایستھیٹک‘ بھی فیشن اور گرومنگ کے نئے ٹرینڈ کے طور پر توجہ حاصل کر رہا ہے۔

اس ٹرینڈ کا مقصد بہت زیادہ تیار ہوئے بغیر صاف ستھرا، سادہ اور اسٹائلش نظر آنا ہے۔ یعنی ایسا لک جس میں لباس سے لے کر بالوں اور اسکن کیئر تک ہر چیز سادہ ہو لیکن مجموعی انداز متاثر کن نظر آئے۔

Clean Boy Aesthetic: The Ultimate Guide [Summer Edition 2024]

What is a Clean Girl Look & How to Get it? | Trend Dissection - Lizbreygel:  Beauty, Fashion, Lifestyle

اسکن کیئر سے کریں شروعات

’کلین بوائے‘ لک کیلئے کسی پیچیدہ اسکن کیئر روٹین کی ضرورت نہیں۔ ایک اچھا کلینزر، موئسچرائزر اور سن اسکرین بنیادی چیزیں ہیں۔ مقصد جلد کو صاف اور صحت مند رکھنا ہے۔

Clean face male Stock Photos, Royalty Free Clean face male Images |  DepositPhotos

بالوں کا خیال بھی ضروری

اس لک میں ہیئر اسٹائل بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ہلکا میسی لک یا سلیک بیک ہیئر میں سے کوئی بھی اسٹائل اپنایا جا سکتا ہے، بس بال صاف اور اچھی طرح سیٹ ہونے چاہئیں۔

Clean Boy Aesthetic Hairstyle

لباس کیسا ہونا چاہیے؟

’کلین بوائے‘ فیشن میں نیوٹرل رنگ اور سادہ ڈیزائن زیادہ پسند کیے جاتے ہیں۔ سفید، بلیک، بیج، گرے اور دوسرے ہلکے رنگوں کے سادہ کپڑے اس لک کیلئے موزوں رہتے ہیں۔

Clean Boy Aesthetic Outfits 2026

بہت زیادہ شوخ رنگ، بڑے پرنٹس اور ایک ہی لباس میں کئی مختلف ڈیزائن شامل کرنے کے بجائے سادہ اور اچھی فٹنگ والے کپڑوں کو ترجیح دی جاتی ہے۔