28ویں آئی ٹی سی این ایشیا 2026، پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں جدیدیت اور سرمایہ کاری کا نیا باب

پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کا ممتاز اور عالمی معیار کا ایونٹ آئی ٹی سی این ایشیا 22سے 24 ستمبر کو کراچی میں منعقد ہوگا


ویب ڈیسک September 20, 2026

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا شعبہ اب نہ صرف جدت کی علامت بلکہ سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع کے لیے بھی عالمی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔

پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کا ممتاز اور عالمی معیار کا ایونٹ آئی ٹی سی این ایشیا 22 سے 24 ستمبر کو کراچی میں منعقد ہوگا۔ نمائش کا انعقاد ایس آئی ایف سی، وزارتِ قومی صحت اور ای کامرس اینڈ گیٹ وے کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔

نمائش میں 800 سے زائد بوتھ، 3 ہزار 500 عالمی برانڈز اور 75 ہزار سے زائد تجارتی شرکاء شرکت کریں گے، جبکہ 350 سے زائد عالمی مندوبین، سرمایہ کار اور 850 سے زائد حکومتی رہنما بھی ایونٹ میں شریک ہوں گے۔

تین روزہ ایونٹ میں سرمایہ کاری رابطوں، کاروباری ملاقاتوں، اے آئی، سائبر سیکیورٹی اور اسٹارٹ اپس پر خصوصی سیشنز ہوں گے۔