بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے گرد عالمی سطح پر گھیرا تنگ

بھارتی شہری کو 13 لاکھ 60 ہزارکی مشکوک  مقامی کرنسی برآمد کرکے گرفتار کرلیا گیا


ویب ڈیسک September 21, 2026

امریکا اورنیپال میں بھارتی جرائم پیشہ افراد کی گرفتاریوں نے بھارت کا مجرمانہ کردار دنیا بھرمیں ایک بار پھر عیاں کردیا.

امریکی جریدے فریٹ ویوز کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا میں ٹرک کی تلاشی کے دوران غیر قانونی بھارتی شہری سمرن پال سنگھ کو فراڈ کے مقدمے میں گرفتارکرلیا گیا.

 سمرن پال سنگھ کے خلاف فراڈ کے الزامات کے تحت پہلے ہی وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے تھے.

نیپالی جریدے راٹوپتی کے مطابق نیپال کےشہردھنوشا میں بھارتی شہری کو 13 لاکھ 60 ہزارکی مشکوک  مقامی کرنسی برآمد کرکے گرفتار کرلیا گیا.

مقامی پولیس نے مشکوک سرگرمیوں اورسرحدی نقل وحرکت کے باعث موٹر سائیکل کی تلاشی لے کربھاری رقم برآمد کی.