حیدر آباد سے کراچی آتے ہوئے پولیس افسر کی گاڑی الٹ گئی، گن مین جاں بحق

گاڑی سڑک پر رکھی سیمنٹ کے بلاک سے ٹکرانے کے باعث الٹی، پولیس


ویب ڈیسک September 21, 2026

کراچی:

میمن گوٹھ تھانے کی حدود ڈی بلوچ لنک روڈ کے قریب پولیس افسر کی گاڑی الٹ گئی، جس کے باعث گاڑی میں سوار پولیس افسر ممتاز بروہی زخمی جبکہ گن مین پرویز جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ  تھانے کی حدود ڈی بلوچ لنک روڈ کے قریب پولیس افسرکی گاڑی الٹ گئی، حادثے میں گاڑی میں سوار پولیس افسر انسپکٹر ممتاز بروہی زخمی جبکہ گن مین پرویز جاں بحق ہوگیا، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، حادثہ صبح ساڑھے 5 بجے کے قریب پیش آیا۔

ایس ایچ او میمن گوٹھ ایوب میرانی کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والا پولیس افسر حیدر آباد سے کراچی کی جانب آرہا تھا کہ گاڑی سڑک پر رکھی سیمنٹ کے بلاک سے ٹکرانے کے باعث الٹی، حادثے میں پولیس افسر زخمی اور گن مین پروز جاں بحق ہوگیا۔

زخمی پولیس افسر گلشن حدید اور جاں بحق گن مین کا تعلق ڈسٹرک دادو مہڑ سے تھا، قانونی کارروائی کے بعد میت آبائی علاقے روانہ کر دی گئی۔