سندھ ای اسپورٹس چیمپئن شپ:کوالیفائنگ راؤنڈ کا کراچی کی مختلف جامعات میں آغاز

 دوسرا کوالیفائنگ راؤنڈ 23 اور 24 ستمبر جبکہ تیسرا کوالیفائنگ راؤنڈ 26 اور 27 ستمبر کو  ہوگا


اسپورٹس رپورٹر September 21, 2026

کراچی:

پاکستان کی سب سے بڑی سندھ ای اسپورٹس چیمپئن شپ 2026 کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا کراچی کی مختلف جامعات میں آغاز ہوگیا۔

سیکریٹری کھیل و امورِ نوجوانان سندھ منور علی مہیسر نے نجی جامعہ  میں  کوالیفائنگ راؤنڈ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کھیل و امورِ نوجوانان اسد اسحاق، ڈپٹی ڈائریکٹر سید حبیب اللہ، ڈی ایس اوز اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

 دوسرا کوالیفائنگ راؤنڈ 23 اور 24 ستمبر جبکہ تیسرا کوالیفائنگ راؤنڈ 26 اور 27 ستمبر کو  ہوگا۔