مودی کی ناقص پالیسیوں کے باعث بھارتی نوجوان بے روزگاری اور تعلیمی  زوال کا شکار

سرکاری سروے کے مطابق 250 اضلاع میں 25 فیصد نوجوان تعلیم اور روزگار سے محروم


ویب ڈیسک September 22, 2026

اسلام آباد:

مودی کے نام نہاد شائننگ انڈیا کے دعوؤں کے برعکس بھارتی نوجوان بے روزگاری اور تعلیم کے شدید بحران سے دوچار ہیں۔

بھارتی جریدہ دی وائر کے مطابق بھارت کے سرکاری سروے کے مطابق 250 اضلاع میں 25 فیصد نوجوان تعلیم اور روزگار سے محروم ہیں۔ بھارت میں صرف 7 فیصد گریجویٹس ایک سال میں ملازمت حاصل کرسکے جبکہ 93 فیصد روزگار کے حصول میں ناکام رہے۔

دی وائر کے مطابق اقتصادی تحقیق کی ماہر پروفیسرسونالدی دیسائی نے بھی مودی دور میں  بھارت میں بڑھتی بے روزگاری پرگہری تشویش کا اظہار کیا۔

بھارتی تھنک ٹینک کے مطابق بھی  بھارت میں 15 سے 29 سال کے 8 کروڑ 70 لاکھ نوجوانوں کو تعلیم اورروزگارکے مواقع میسر   نہیں، دی وائر

بے روزگاری اور تعلیمی مسائل سے دو چار بھارتی نوجوانوں کا مستقبل مودی کی سیاست کی نذر ہو چکا ہے۔