بازار سے لائی سبزی کو پہلے دھوئیں یا ایسے ہی فریج میں رکھ دیں؟ انہیں تازہ رکھنے کا راز جانیے

انہیں گیلی حالت میں فریج میں رکھنا ان کے جلد خراب ہونے کی وجہ بن سکتا ہے۔


ویب ڈیسک September 22, 2026

بازار سے تازہ پھل اور سبزیاں گھر لانے کے بعد اکثر لوگ انہیں فوراً دھو کر فریج میں رکھ دیتے ہیں تاکہ ضرورت کے وقت سیدھا استعمال کیا جا سکے، لیکن یہ طریقہ درست نہیں۔

سبزیوں کو صاف کر کے رکھنا بظاہر بہتر لگتا ہے، تاہم انہیں گیلی حالت میں فریج میں رکھنا ان کے جلد خراب ہونے کی وجہ بن سکتا ہے۔

ان طریقوں سے سبزیوں کو کچھ دنوں تک تازہ اور خراب ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔

سبزیاں پہلے دھوئیں یا فریج میں رکھیں؟

اگر پھل اور سبزیاں فوری استعمال نہیں کرنی تو بہتر ہے کہ انہیں بغیر دھوئے، خشک حالت میں محفوظ کیا جائے۔

دھونے کے بعد ان کی سطح پر موجود نمی فریج میں برقرار رہ سکتی ہے، جس سے بعض پھلوں اور سبزیوں میں پھپھوند یا گلنے سڑنے کا عمل تیز ہو سکتا ہے۔

اس لیے ضرورت کے مطابق سبزیاں نکالیں اور انہیں پکانے یا کھانے سے کچھ دیر پہلے دھوئیں۔

Vegetables and Fruits in Fridge. Stock Photo - Image of food, collection:  117310664

کٹی ہوئی سبزیوں کو ایسے محفوظ کریں

کٹے ہوئے پھل یا سبزیاں کھلی حالت میں فریج میں رکھنے کے بجائے صاف اور ڈھکن والے برتن میں محفوظ کریں۔

اسی طرح فریج میں موجود پھل اور سبزیاں وقتاً فوقتاً چیک کرتے رہیں۔ اگر کوئی چیز گلنا یا خراب ہونا شروع ہو جائے تو اسے فوراً باقی اشیاء سے الگ کر دیں۔

Rethink Food Waste: Prep Smarter | The Environmental Center

کیا ہر سبزی فریج میں رکھنی چاہیے؟

ضروری نہیں کہ بازار سے آنے والی ہر چیز سیدھی فریج میں جائے۔

آلو، شکرقندی اور خشک پیاز جیسی اشیاء عموماً ٹھنڈی، خشک اور ہوادار جگہ پر بہتر رہتی ہیں۔

درست طریقے سے ذخیرہ کرنے کی معمولی سی عادت نہ صرف پھلوں اور سبزیوں کو زیادہ عرصے تک تازہ رکھ سکتی ہے بلکہ کھانے کے ضیاع کو بھی کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

Fruits And Vegetables You Should Always Refrigerate - And You Shouldn't -  The Wellness Corner

استعمال سے پہلے صفائی ضروری

پھل اور سبزی چاہے فریج میں رکھی گئی ہو یا باہر، استعمال سے پہلے اسے بہتے ہوئے صاف پانی سے اچھی طرح دھونا ضروری ہے۔

خصوصاً سیب، کھیرے اور ایسی دوسری اشیاء جو چھلکے سمیت کھائی جاتی ہیں، انہیں پانی کے نیچے ہاتھوں سے ہلکا سا رگڑ کر صاف کیا جا سکتا ہے۔

تاہم پھل اور سبزیاں دھونے کیلئے صابن یا گھریلو صفائی کے کیمیکلز استعمال نہیں کرنے چاہئیں۔

Washing Fresh Vegetables - How To Wash Vegetables From Garden | Gardening  Know How