بھارت میں گھر کے احاطے میں چہل قدمی کرتی 91 سالہ خاتون پر بندر نے اچانک حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ زمین پر گر گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست کرناٹک کے ضلع کوپل میں پیش آیا جہاں نجم النساء بیگم اپنے گھر کے احاطے سے گزر رہی تھیں کہ اچانک ایک بندر ان پر جھپٹ پڑا۔
حملے سے خاتون زمین پر گر گئیں جبکہ پورا واقعہ گھر کے باہر نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گیا۔
https://x.com/RT_com/status/2102067879323533425?s=20
خاتون کی بیٹی انہیں بچانے کیلئے پہنچی تو بندر نے مبینہ طور پر اس پر بھی حملہ کر دیا۔ نجم النساء کو فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدا میں ان کی حالت بہتر ہوتی دکھائی دی، تاہم بعد میں طبیعت بگڑ گئی اور اگلے روز وہ انتقال کر گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ دنوں میں ملک کے مختلف علاقوں سے بندروں کے حملوں کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں، جن میں بعض افراد جان سے بھی جا چکے ہیں۔