فٹبالر ارلنگ ہالینڈ نے مسٹر بیسٹ کے ساتھ مل کر اپنی ہی جعلی وائرل ویڈیو کو حقیقت بنا دیا

اب ہالینڈ نے خود مسٹر بیسٹ کے ساتھ اسی میم کو حقیقی انداز میں دوبارہ بنا کر مداحوں کو سرپرائز دے دیا۔


ویب ڈیسک September 23, 2026

مانچسٹر سٹی کے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ نے یوٹیوب اسٹار  مسٹر بیسٹ کے ساتھ مل کر اپنی وائرل اے آئی میم کو حقیقت میں بدل دیا۔

دراصل یہ منظر اسی وائرل ویڈیو کی نقل ہے جس میں اے آئی کی مدد سے ہالینڈ کو ریسٹورنٹ میں کھانا کھاتے ہوئے اپنا عکس دیکھ کر چونکتے دکھایا گیا تھا۔ یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے مقبول میم بن گیا تھا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

اب ہالینڈ نے خود مسٹر بیسٹ کے ساتھ اسی میم کو حقیقی انداز میں دوبارہ بنا کر مداحوں کو سرپرائز دے دیا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

ویڈیو میں ہالینڈ اور مسٹر بیسٹ ایک ساتھ نوڈلز کھاتے دکھائی دیتے ہیں، اسی دوران فٹبالر آئینے کی جانب دیکھتے ہیں اور اپنا عکس دیکھ کر خوفزدہ ہونے کی مزاحیہ اداکاری کرتے ہیں۔