پشاور: طالبان کو اسلحہ و گولہ بارود مہیا کرنے والے ملزم کو 9 سال قید اور جرمانہ

ملزم پر 10 اکتوبر 2024 کو تھانہ سی ٹی ڈی پشاور میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی


ویب ڈیسک September 23, 2026
فوٹو: فائل

پشاور:

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کیلئے اسلحہ اور گولہ بارود مہیا کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو دہشتگردی سمیت مختلف دفعات میں 9 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔

اے ٹی سی جج ولی محمد خان نے کیس کی سماعت کی، پراسیکیوشن کے مطابق ملزم پر 10 اکتوبر 2024 کو تھانہ سی ٹی ڈی پشاور میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزم ٹی ٹی پی کمانڈر شیراز کے لیے موٹر کار میں بھاری اسلحہ اور گولہ بارود لے کر جا رہا تھا، ملزم کے خلاف تمام شواہد موجود ہیں۔ عدالت نے ملزم کو 9 سال قید کی سزا سنا دی۔