کراچی؛ ٹریفک حادثات میں 12 سالہ لڑکے سمیت 2 افراد جاں بحق

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات ماڈل کالونی اور ملیر سٹی کے علاقے جان محمد گوٹھ کے قریب پیش آیا


منور خان September 23, 2026
فوٹو فائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں نوعمر لڑکے سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ماڈل کالونی ٹینک چوک پیٹرول پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، اور چھیپا کے رضا کاروں نے لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی، فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم ان کی عمر 55 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثہ سڑک کنارے سوتے ہوئے نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے، جس کی پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ملیر سٹی کے علاقے جان محمد گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثے میں لڑکا جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ متوفی کی شناخت 12 سالہ ذوالفقار کے نام سے کی گئی جبکہ حادثہ سڑک عبور کرتے ہوئے نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔