پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ اور دھرنے کی کال، لاہور میں 37 کارکن اور مقامی رہنما گرفتار

پولیس کے مطابق 29 افراد کو 30 دن کے لیے نظر بند کردیا گیا


ویب ڈیسک September 24, 2026

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ اور دھرنے کی کال کے بعد بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 37 کارکنوں اور مقامی رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق 29 افراد کو 30 دن کے لیے نظر بند کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق کارکنوں اور رہنماؤں کی نظربندی تھری ایم پی او کے تحت کی گئی، جبکہ 4 رہنماؤں کو 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متحرک کارکنوں کی فہرستیں مرتب کرکے کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔