افغانستان میں مسلح مزاحمت کی نئی لہر

تنظیم 'افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ' نے کابل اور قندھار میں اہم ٹھکانوں اور شخصیات پر ٹارگٹڈ حملوں کا دعویٰ کیا


ویب ڈیسک September 25, 2026

افغانستان میں سیکیورٹی بحران شدید،طالبان رجیم مخالف مزاحمتی فورسز کی مسلح کارروائیاں تیز ہوگئیں.

طالبان مخالف تنظیم 'افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ' نے کابل اور قندھار میں اہم ٹھکانوں اور شخصیات پر ٹارگٹڈ حملوں کا دعویٰ کیا.

افغانستان یونائٹڈ فرنٹ کے مطابق دارالحکومت کابل میں طالبان اسپیشل یونٹس کی پوسٹ اور انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا.

قندھار کے وسطی علاقے میں ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران طالبان سے وابستہ اہم شخصیت 'ملا ثابت' کو نشانہ بنایا گیا.

ہلاک ہونے والا ملا ثابت طالبان کے مالیاتی نظام کا اہم اکاؤنٹنٹ اور بدنام زمانہ 'عارف نیٹ ورک' کا سرگرم رکن تھا.