سوات کے شہریوں نے بھی چھوٹے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کی بھرپور حمایت کردی

ملاکنڈ ڈویژن پرمشتمل نیا صوبہ بن جاتا ہے تو تعلیم اور صحت کے شعبے میں بہتری آئے گی، شہری


ویب ڈیسک September 26, 2026

سوات:

دیگرصوبوں کی طرح خیبرپختونخواکے شہری بھی نئے صوبوں کے قیام کے حق میں بول پڑے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے شہریوں نے چھوٹے صوبوں اورنئے انتظامی یونٹس کے قیام کی بھرپورحمایت کردی۔

سوات سے تعلق رکھنے والے شہریوں کا نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر ملاکنڈ ڈویژن پرمشتمل نیا صوبہ بن جاتا ہے تو تعلیم اور صحت کے شعبے میں بہتری آئے گی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے دوردرازکے علاقوں کے مسائل ان کے اپنے ہی علاقے میں حل ہوسکیں گے، چھوٹے صوبے بننے سے پشاورجانے کی ضرورت نہیں رہے گی، ہمارے مسائل مینگورہ ہی میں حل ہو جائیں گے۔

 شہریوں نے مزید کہا کہ نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے، اس سے ملک کے ساتھ عوام کو بھی براہِ راست فائدہ ہوگا۔