ہری پور میں ناخلف بیٹے نے والدہ کو چھری کے وار سے قتل کردیا

پولیس کے مطابق آصف نامی نوجوان نے چھری کے وار سے والدہ کو زخمی کیا، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئیں


ویب ڈیسک September 26, 2026

ہری پور میں  کھلابٹ کے محلہ کھبل میں ناخلف بیٹے نے گھریلو جھگڑے پر چھری کے وار کرکے اپنی حقیقی والدہ کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق آصف نامی نوجوان نے چھری کے وار سے والدہ کو زخمی کیا، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق کھلابٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے والدہ کے قتل میں ملوث بیٹے کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔ ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا، جبکہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔