شہر قائد کے علاقے ماڑی پور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونے والے بچے کی لاش نالے سے برآمد ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڑی پور میں کھلے نالے سے ریسکیو رضاکاروں نے لاش برآمد کیں جس کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
متوفی بچے کی شناخت ایان کے نام سے ہوئی جس کی عمر 9 سال تھی۔
والد نے بتایا کہ ایان گزشتہ روز گھر سے باہر کھیلنے کیلیے نکلا اور پھر لاپتہ ہوگیا تھا جس کو بہت تلاش کیا جبکہ انہوں نے بتایا کہ ہم نے پولیس کو بھی مطلع کردیا تھا۔
بچے کی ناگہانی موت والدین پر غم کا پہاڑ بن کر گری جبکہ محلے کی فضا بھی سوگوار ہوگئی۔ ایان کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے سپرد کردیا گیا۔