جنوبی افریقا نے نے آسٹریلیا کو ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں 32 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔
جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 365 رنز کا پہاڑ جیسا ٹوٹل کھڑا کیا۔
پروٹیز کی جانب سے ڈیوڈ ملر 142 اور کپتان ٹیمبا بووما 103 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ میتھیو برٹزکے 34، مارکو جینسن 19، کوئینٹن ڈی کاک 15، ٹرسٹین اسٹبز 6، جورن فورٹن 5، کیشو مہاراج 4 اور ایڈم مارکرم 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
ڈوان جینسن 27 اور لزاڈ ولیم 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
آسٹریلیا کی جانب سے جیک ایڈورڈز نے 5 اور جوش ہیزل ووڈ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ زیویئر بارٹلٹ 1 وکٹ لے سکے۔
جواب میں کینگروز آخری اوور میں 333 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔
کپتان مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ 84، 84 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دیگر بلے بازوں میں زیویئر بارٹلٹ 50، میٹ رینشا 32، جیک ایڈورڈز 25، ایلکس کیرے 17، کیمرون گرین 17، کُوپر کونولی 10، جوش ہیزل ووڈ 2 اور ایڈم زمپا 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
نیتھن ایلس 7 رنز نا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے لیزاڈ ولیمز نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مارکو جینسن، کیشو مہاراج اور جورن فورٹن نے 2، 2 جبکہ ایڈن مارکرم نے 1 وکٹ حاصل کی۔