آزاد کشمیر میں کالعدم ٹولے کے حوالے سے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

فسادی جتھے کے کارندے جواد مظفر نے پُرتشدد کارروائیوں کا اعتراف کرلیا


ویب ڈیسک September 28, 2026

مظفرآباد:

آزاد کشمیر کے فسادی جتھے کے گرفتار کارندے کے کالعدم ٹولے کے حوالے سے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔

آزادکشمیرکے امن کے درپے  فسادی جتھے کے پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کا ایک اور اہم ثبوت سامنے آیا ہے۔

 فسادی جتھے کے کارندے جواد مظفر نے پُرتشدد کارروائیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال  ہم نے چمیاٹی مظفرآباد میں پولیس پرحملہ کرکے تشدد کیا جس میں کئی اہلکار شہید ہوگئے۔

گرفتار کارندے کے مطابق اس اشتعال انگیزی کے دوران  انکے پاس تمبر کے ڈنڈے تھے جبکہ بہت سے کارکن مسلح بھی تھے۔

گرفتار کارندے نے انکشاف کیا کہ دہشتگرد قیادت کے گمراہ کن بیانیے کے نتیجے میں میں اور میرے ساتھی پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہوئے۔

 گرفتار کارندے نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اس فسادی جتھے سے دور رہیں اور پُرتشدد کارروائیوں کا حصہ نہ بنیں۔