راولپنڈی میں خاتون کو دو بیٹیوں سمیت اغوا کی سنگین واردات

 بظاہر خاتون اور بچیوں کااغواء پراپرٹی ہتھیانے کا پلان ہے


ویب ڈیسک September 28, 2026

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اغوا کے بعد خاتون کو مبینہ طور پر قتل کرنے کا شبہ ہے.

راولپنڈی خاتون کو دو کم سن بیٹیوں سمیت 2 ہفتے قبل اغوا کیا گیا.راولپنڈی اغوا کی سنگین واردات کا مقدمہ تھانہ صدر بیرونی میں 12 ستمبر کو درج ہوا.

راولپنڈی اغواء ہونے والوں میں ڈیڑھ سالہ آیت نور، 4 سالہ شفاء نور، انکی والدہ نبیلہ شاہین شامل ہیں.

پولیس نے خاتون کو اغوا کے بعد قتل کرنے کے شبے میں قریبی رشتے داروں سے تفتیش شروع کردی ہے.

 بظاہر خاتون اور بچیوں کااغواء پراپرٹی ہتھیانے کا پلان ہے. بچیوں کا تاحال سراغ نہ مل سکاہے.