ناظم آباد میں اتفاقیہ گولی چلنے سے ایک شخص زخمی

پولیس نے سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے کر اسلحہ قبضے میں لے لیا


ویب ڈیسک September 28, 2026

کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر دو میں اتفاقیہ گولی چلنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق رضویہ کے علاقے ناظم آباد 2 اٹک پیٹرول پمپ کے قریب گن صاف کرتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا.

زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا.

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناکت 21 سالہ احمد نور ولد امیر گل کے نام سے کی گئی.

پولیس نے سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے کر اسلحہ قبضے میں لے لیا۔