لاہور: 27 لاکھ روپے مالیت کا سونا چوری، متاثرہ شخص کا بھانجا گرفتار

گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک September 28, 2026

لاہور کے علاقے اچھرہ میں 27 لاکھ روپے مالیت کے سونے کی چوری کا ڈراپ سین ہو گیا، پولیس کے مطابق واردات کا ماسٹر مائنڈ متاثرہ شخص کا اپنا بھانجا نکلا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق اچھرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ریحان کو شمع کے علاقے سے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شخص اپنے اہل خانہ کے ہمراہ رشتے دار کے گھر گیا ہوا تھا، اسی دوران ملزم ریحان نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر گھر میں چوری کا منصوبہ بنایا۔

گھر والوں کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان نے گھر سے 27 لاکھ روپے مالیت کا سونا چوری کیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔