وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معدنی شعبہ پاکستانی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا، عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کیا ہے اور پاکستان کے معدنی وسائل معیشت کا مستقبل بدل سکتے ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے انویسٹمنٹ دوم 2026 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے معیشت کو نقصان پہنچا، عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، حکومت معدنی شعبے میں شفافیت، سرمایہ کار دوست پالیسی پر عمل پیرا ہے اور عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں پرکشش مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ کان کنی میں جدیدٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا جا رہا ہے، معدنی شعبے کی ترقی سے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ معدنی وسائل سے برآمدات میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔