لاہور: غیرملکی لڑکی کے گینگ ریپ میں سہولت کاری کرنے والی ایک خاتون گرفتار

 پولیس ذرائع نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کی جوہر ٹاؤن میی کیفے میں بیٹھے کی تصاویر بھی سامنے آگئیں


ویب ڈیسک September 29, 2026

لاہور ڈیفنس میں غیر ملکی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی  کے معاملے میں  ملزمان کے ساتھ سہولت کاری میں ملوث ایک اور خاتون مسکان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مسکان کو پوش علاقے سے گرفتار کیا گیا، پولیس ذرائع نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کی جوہر ٹاؤن میی کیفے میں بیٹھنے کی تصاویر بھی سامنے آگئیں، متاثرہ لڑکی ڈیانا کیفے میں مسکان کے ساتھ بیٹھی نظر آتی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈیانا خاتون پانچ سے چھ مرتبہ لاہور آچکی  ہے، لڑکی کے دونوں موبائل ابھی تک نہیں ملے ہیں، لاہور متاثرہ لڑکی جوہر ٹاؤن سے سندر کے علاقے میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی گئی تھی، واقعہ میں دو ملزمان محسن اور علی گرفتار ہو چکے ہیں۔
 
پولیس کے مطابق تیسرے ملزم تنویر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔