خیبر پختونخوا حکومت گورنر راج لگانے کیلئے درکار تمام عناصر فراہم کرچکی ہے، اختیار ولی

وہ وقت آئے گا کہ صوبائی اسمبلی ٹوٹے گی اور مڈٹرم الیکشن کی طرف جانا ہوگا، معاون وزیراعظم برائے اطلاعات


ویب ڈیسک September 29, 2026

وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات خیبر پختونخوا اختیار ولی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت گورنر راج لگانے کے لیے جتنے عناصر درکار ہوتے ہیں وہ فراہم کرچکی ہے۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے  اختیار ولی نے کہا کہ وہ وقت آئے گا کہ صوبائی اسمبلی ٹوٹے گی اور مڈٹرم الیکشن کی طرف جانا ہوگا بصورت دیگر آپشن بہت سارے ہیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ گورنر راج آئینی مشینری رکنے کی صورت میں لگتا ہے، خیبر پختونخوا میں آئینی مشینری اپنا کام کررہی ہے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ہم حکومت سے مذاکرات چاہتے ہیں، حکومت کو جو چار پانچ دن ملے ہیں اُن سے فائدہ اُٹھائے۔