اٹلی کے وزیر خارجہ کی منی اسکرٹ میں تصاویر آخر وائرل کیوں ہورہی ہے؟

یہ تنازع تاجانی کے ایک حالیہ بیان سے شروع ہوا


ویب ڈیسک September 29, 2026

اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کی منی اسکرٹ میں تصاویر ملک بھر میں وائرل ہوگئی ہے لیکن اس کے پیچھے وجہ کچھ اور نہیں بلکہ عوام کی ناراضگی ہے.

اگرچہ یہ تصاویر حقیقی نہیں بلکہ اے آئی سے تیار کردہ تصاویر اور میمز ہیں۔ تاہم یہ تنازع تاجانی کے ایک حالیہ بیان سے شروع ہوا۔

انہوں نے اپنے بیٹے کے لیے شریکِ حیات کے انتخاب کی مثال دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایسی خاتون کو ترجیح دینے کا مشورہ دیں گے جو کم نمایاں لباس، نسبتاً لمبی اسکرٹ پہنتی ہو اور اسے زیادہ سنجیدہ اور قابلِ اعتماد قرار دیا۔ اس بیان پر اٹلی میں شدید ردعمل سامنے آیا۔

وزیر خارجہ کے ان خیالات کا مذاق اڑانے کے لیے ان کی اے آئی سے بنائی گئی منی اسکرٹ والی تصاویر پھیلنے لگیں۔

سابق وزیراعظم ماتیو رینزی نے بھی ایسی اے آئی تصاویر شیئر کیں، جس سے میمز مزید وائرل ہوگئیں۔ تاجانی نے بعد میں اپنے بیان پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے الفاظ کو غلط سمجھا گیا اور ان کا مقصد خواتین کی توہین کرنا نہیں تھا۔