بھارت میں طالبہ سے زیادتی کیخلاف احتجاج، بی جے پی حکومت کاطلبہ پر ریاستی تشدد

 پولیس فورس کی جانب سے طلبہ پر مظالم کے بعد احتجاج شدت اختیار کر گیا


ویب ڈیسک September 29, 2026

بھارتی شہر جالندھرمیں احتجاج پر بی جے پی حکومت کا طلبہ کیساتھ غیر انسانی سلوک جاری ہے.

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب کے شہرجالندھر کی نجی یونیورسٹی میں طالبہ سے زیادتی کے بعد احتجاج کیا جا رہا تھا.

 پولیس فورس کی جانب سے طلبہ پر مظالم کے بعد احتجاج شدت اختیار کر گیا، احتجاج کے دوران طلبہ نے جالندھر پھگواڑہ قومی شاہراہ کو بند کر دیا جس ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا.

مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسیوں کے باعث بھارت بھر میں جنسی زیادتی اور پُر تشدد واقعات میں اضافہ عوامی غم و غصہ کی عکاسی کرتا ہے.